ارشدیپ سنگھ نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی

لااہور(نیٹ نیوز)بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ا?ئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جو انہوں نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ میں حاصل کی۔انہوں نے میچ کی تیسری گیند پر فل سالٹ کو ا?ؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کنگز کے لیے ارشدیپ کا یہ 72واں میچ تھا جس میں انہوں نے پیوش چاؤلہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 87 میچوں میں 84 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کے لیے 72 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر ا?گئے ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پر سندیپ شرما ہیں جنہوں نے 73 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اکشر پٹیل نے 61 میچوں میں 68 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، محمد شامی نے 42 میچوں میں 58 وکٹیں حاصل کیں۔