بینک کیشئر سے ہتھیائی 6 لاکھ کی رقم سمیت ملزم گرفتار

ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس کی کارروائی، 15 روز قبل بینک کیشئر کو جھانسہ دیکر 6لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کرکے ہتھیائی گئی رقم برآمد کر لی۔ شاطر ملزم قاسم نے دھوکہ دہی کے ذریعے بینک کیشیئر عمران منظورسے رقم حاصل کی اور فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جدید تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور قبضہ سے دوران واردات ہتھیائیگئے 5 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد کر لییجو بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ آصف اولکھ نے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دئیے۔