اکائونٹ سے رقم غائب، عدالت کا صارف کو رقم واپس کرنے کا حکم

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں صارف عدالت نے شہری کے ایزی پیسہ اکائو نٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کے خلاف دائر درخواست پر تحریری یکطرفہ فیصلہ جاری کردیا۔صارف عدالت کے جج نصر اللہ گنڈاپور نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو مدعی کے اکائونٹ سے غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والے 40 ہزار روپے فوری واپس کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ذہنی اذیت، پریشانی اور قانونی اخراجات کے ازالے کے طور پر ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو 25 ہزار روپے بطور ہرجانہ مدعی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ بینک کی غفلت پر عدالت نے حکومت کو مزید 25 ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ فیصلے  کے مطابق
 دسویں جماعت کے طالب علم فہد الرحمان نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درخواست دائر کی تھی