لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ‘ ژالہ باری

 شدید گرمی میں کمی ہو گئی‘محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں اچانک کالے بادلوں سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 31.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلبرگ میں 9.2 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 20.8، اپرمال میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ   جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔