موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن محمد رضوان نیپولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری، جھپٹا کے 45 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی واحد موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ واحد اور فیضان شامل ہیں ملزمان سے 2موٹر سائیکلز، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا غیر قانونی پارکنگ اور بازاروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاملزمان سے برامدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروا?یاں جاری ہیں