ملزمان کی گرفتاری کیلئے تعاقب پر ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے شہید کنسٹیبلز محمد افضل۔زاہد مراد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہداء کی قبور پر حاضری دی لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی قبور پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک تھیشہید کنسٹیبل محمد افضل۔شہید کنسٹیبل زاہد مراد 13 مئی 1992 کوموٹرسائیکل سکواڈ میں تعینات تھا ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق شادمان کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تعاقب پر ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا