لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سیف سٹی کیمروں کے باعث بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے واقعہ کی اطلاع 15 پر دی جس پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹرسائیکل ملزم کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی گئی۔ سیف سٹی کی معلومات پر تھانہ سول لائنز پولیس نے بروقت کارروائی کرکیملزم کو قابوکر لیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی نازیبا حرکات میں ملوث رہا ہے۔ترجمان سیف سٹی نے کہاہے کہ شہری ہراسانی یا کسی بھی ناخوشگوارصورتحال پرفوری 15 پر کال کریں۔کوڑے ،ٹائروں ،باقیات کو آگ لگانابڑا جرم بن گیا، 5لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہو سکے گا،انفورسمنٹ ٹیمیں فعال