بوسن گینگ : 2 ڈاکو ہلاک ، 4زخمی

آپریشن میں راجن پور، مظفر گڑھ پولیس، سی سی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں کی شرکت ، متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بوسن گینگ کے 2 سرکردہ ڈاکو ہلاک کر دئیے جبکہ 4زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں ضلعی پولیس، سی سی ڈی راجن پور اور مظفر گڑھ کی ٹیموں کا بوسن گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیموں اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس آپریشن کے دوران بوسن گینگ کے سرکردہ رکن التماس بوسن اور غضنفر بوسن کیفرکردار کو پہنچ گئے۔آپریشن میں راجن پور، مظفر گڑھ پولیس، سی سی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس مزید بتایا کہ پولیس ٹیموں نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بدنام زمانہ گینگ کے خطرناک ڈاکوؤں کی سرکوبی پر تمام پولیس ٹیموں کو شاباش
 دی ہے۔