ایک ہفتہ شدید مقابلے، ناکامی کے بعد بوسن گینگ نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا
جرائم کی دنیا سے توبہ ،اسلحہ بھی جمع کرا دیا،تمام جانوراصل مالکان کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر)مظفر گڑھ پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، ایک ہفتہ شدید مقابلے میں ناکامی کے بعد کچہ کے بوسن ڈکیٹ گینگ نے خود کو 100 چھینے گئے جانوروں سمیت سرنڈر کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوئوں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن، شہزاد بوس، فیض رسول بوسن اور ساجد بوسن شامل ہیں،ابتدائی طور گینگ کے 5 اہم کارندوں نے اسلحہ سمیت خود کو سرنڈر کیا ، گینگ ممبران نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرلی،چار کلاشنکوف، دو ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کردی ہیں، ان ڈاکوئوں کیخلاف دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے درجنوںمقدمات درج ہیں۔ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان نیلوٹے گئے 100 جانور مڈ سونہارے شاہ میں اصل مالکان کے حوالے کردئیے۔ پولیس نے علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے سرچآپریشن بھی شروع کردیا ہے۔