کچہری میں حملہ،1قتل، 4زخمی

فریقین میں دیرینہ دشمنی،40سالہ اعجاز چل بسا، نذرشمیم، عمر دراز اور کوثر پروین ہسپتال منتقل، 3گرفتار
 سرگودھا(خصوصی رپورٹ)ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر آنے وا لی فیملی پر مخالفین کی فائرنگ اور خنجروں کے وار ، ایک جاں بحق، خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے چک 73 جنوبی بلوچاں والے سے پیشی پر آنے والی فیملی پر فائرنگ اور خنجروں سے حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد آ کر 40 سالہ اعجاز موقع پر جا ں بحق ہو گیا جبکہ 65 سالہ نذر، 55 سالہ شمیم، 40 سالہ عمر دراز اور 38 سالہ کوثر پروین گولیاں لگنے اور خنجر کے وار سے زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمیوں کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ، ذرائع کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، تین افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔