35 سالہ فاروق موقع پرچل بسا، زخمیوں میں2خواتین بھی شامل
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)جی ٹی روڈ پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے ٹرک سے ٹکرا گئے، نوجوان جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر ایک مقامی فلور مل کے قریب دو رکشے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک ٹرک سے ٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں ایک 35 سالہ نوجوان فاروق موقع پرچل بسا، جبکہ 2 خواتین 30سالہ انیتا، 20 سالہ مریم ، 22سالہ سفیان اور19 سالہ سلمان شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر 2 موٹر بائیکس اور 2 ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔