روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک،4زخمی

روس جان بوجھ کر شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارات کو نشانہ بنارہا ہے، یوکرینی حکام
کیف (آئی این پی )یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے تازہ  حملوں  میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی بھی ہوئے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارات کو نشانہ بنارہا ہے، روسی حملے سیکم ازکم 2 رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب یوکرین نے بھی گزشتہ رات روس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 روسی شہری مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے۔  روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہے کہ فوج نے گزشتہ رات 249 یوکرینی ڈرونز کو مارگرایا ہے۔