لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا خصوصی آپریشن جاری ہیایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 "لسٹڈ" عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیڈولفن سکواڈ نے اچھرہ، گلبرگ، سبزہزار اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مشکوک افراد کو حراست میں لیا، جو پولیس ریکارڈ کے مطابق عادی مجرمان نکلے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ ملزم سلمان 49 مقدمات، عثمان 14، اشفاق 12 اور شاہد 6 مقدمات میں مطلوب تھے۔ اسی طرح کاشف 12، عباس 14 جبکہ یونس 15 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں اچھرہ، گلبرگ اور سبزہزار کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن محمد خان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔