زیادتیکے عادی مجرمان کیلئے شکنجہ تیار

،2یا زائد کیسز میں ملوث مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے جائیں گے، بینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے
بینڈ خراب کرنے یا اتارنے پر فوری الرٹ جنریٹ ،مجرمان کو مخصوص علاقہ سے باہر نکلنے کیلئے اجازت لینا ہوگی
لاہور(کرائم رپورٹر)ریپ ،بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی ہوگی سی سی ڈی ریپ و بدفعلی کیکیسز کے مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے گی سی سی ڈی حکام کے مطابق مجرمان کے ٹخنوں پر الیکٹرک بینڈ فکس کئے جائیں گے،2یا زائد کیسز میں ملوث مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے جائیں گے،الیکٹرک بینڈ سی سی ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے ،بینڈ لگنے کیبعد مجرمان مخصوص علاقے تک محدود رہیں گیالیکٹرک بینڈ کے ذریعے ہر گھنٹے بعدلوکیشنز ،اپڈیٹس سا منے آئیں گی،بینڈ خراب کرنے یا اتارنے پر فوری الرٹ جنریٹ ہوگا،مجرمان کو مخصوص علاقہ سے باہر نکلنے کیلئے متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی بہتر چال چلن پرمخصوص وقت کے بعدالیکٹرک بینڈ اتار دیا جائیگاابتدائی طور پر سی سی ڈی لاہور کو 30الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے، صوبہ بھر میں سی سی ڈی کو 100الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے ،مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگانے کا کام آئندہ 2روز میں شروع کردیا جائیگاسی سی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کی مانیٹرنگ کی جائے گی دوسرے مرحلے میں سنگین جرائم کیدیگر مجرمان کی بھی نگرانی کی جائے گی۔