عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح :سید ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحرک تاجی نقب زن گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون کے مطابق گرفتار ملزمان میں تاجی گینگ کا سرغنہ تاج دین عرف تاجی اور اس کے ساتھی اللہ رکھا اور محمد سعید شامل ہیں ملزمان نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں دیوار پھلانگ کر گھر سے نقدی، امریکی ڈالر، جیولری اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے تھیاس کے علاوہ ملزمان گھر سے بیٹریاں اورلائسنسی پسٹل بھی چوری کر لیا تھاملزمان سے شہری کی چوری کی گئی9لاکھ روپے نقدی، 35سو امریکی ڈالر، جیولری ودیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق اس کے علاوہ ملزمان سے چوری کیا گیا لائسنسی پسٹل، بیٹریاں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہیملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاڈی ائی جی انویسٹیگیشن کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے