واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی ایک واردات 25 ملزمان نے دن دیہاڑے جیولری اسٹور سے ایک ملین ڈالر مالیت کی چوری کر ڈالی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ملزمان کی ڈرامائی انداز میں واردات کی سی سی ٹی وی وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان بندوق اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ہمراہ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند ہی لمحوں میں واردات کے بعد گاڑیوں میں فرار ہوگئے