قصور(خصوصی رپورٹ)مختلف واقعات میں 2گھروں سے طلائی زیورات، گندم، سوٹ ، لاکھوں کی نقدی اور واٹر پمپ چوری ہوگئے، کوٹ سردار اسلم گہلن ہٹھاڑ الہ آباد کی رہائشی خاتون شریفاں بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ چور اْس کے گھر سے ایک تولہ سونے کے زیورات، 20من گندم، 50ہزار نقدی اور 4عدد نئے سوٹ لے گئے ہیں، جبکہ الہ آباد کے رہائشی علی مرتضیٰ نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزم اْس کے گھر سے 3لاکھ نقدی اور ایک واٹر پمپ چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ الہ آباد نے مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شرع کردی۔