گھر سے نقدی، زیورات موبائل فون، قیمتی سامان چوری

 لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں نامعلوم چور گھر سے نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی مناواں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیاپولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔متاثرہ شہری نادیہ صدیق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس پی کینٹ اختر نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او باغبانپورہ وجیہہ الحسن کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جا ئے گا ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔