کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس کی بہتری کے لیے عاقب جاوید کا گراس روٹ لیول پروگرام

کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس کی بہتری کے لیے عاقب جاوید کا گراس روٹ لیول پروگرام

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے عاقب جاوید نے ایک نیا گراس روٹ لیول پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کا مقصد کرکٹ کے مختلف سطحوں پر کھلاڑیوں کی تربیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

عاقب جاوید نے اس پروگرام کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری کے لیے پیش کر دیا ہے جس میں بائیومکینکس لیب کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منتقل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس پروگرام میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات، آلات اور سافٹ ویئرز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔

پروگرام کی تفصیلات:
سیالکوٹ: انڈر 13 اور انڈر 15 کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پروگرامز۔
فیصل آباد: انڈر 17 کے کھلاڑیوں کے لیے طویل مدتی ٹریننگ پروگرام۔
ملتان: انڈر 19 کے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی پروگرام۔
کراچی: ویمن کرکٹرز کے لیے خصوصی سینٹرز۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ کے لیے کی جائے گی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے بھی ایک الگ پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں ریڈ بال کرکٹ پر فوکس کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم مصباح الحق سمیت کئی معروف نام زیر غور ہیں۔