52فوڈ پوائنٹ، یونٹ کی چیکنگ ،32 کو 3لاکھ 62ہزار جرمانہ

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ، شاہدرہ اور جوہر ٹا ئون میں گرینڈ آپریشن کے دوران 52فوڈ پوائنٹ، یونٹ کی چیکنگ اور32 کو 3لاکھ 62ہزار کے جرمانے کئے گئے ،ایک معروف ریسٹورنٹ بند، 500کلو ایکسپائر ٹافیاں، بھاری مقدار میں چائنہ نمک اور ایکسپائر دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوہر ٹا ئون میں واقع معروف ریسٹورنٹ کے فریزر سے ایکسپائر اشیا بر آمد ہونے پر بند کیا گیا،گلبرگ 21، شاہدرہ 10 ، مضافات 20 اور جوہر ٹا ئون میں 1 ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔