واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں دوسرے ممالک کی قیمتوں کے برابر نہ ہوئیں تو ادویہ ساز کمپنیوں پر ٹیرف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں 59سے 90فیصد تک کمی کے خواہاں ہیں۔