واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق حکم نامے پردستخط کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے باعث خواجہ سراں کو خواتین کے کھیلوں کے زمرے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔