ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے

واشنگٹن(آئی این پی)امریکن پاکستانی وفاقی جج لورین علی خان نے وائٹ ہائوس کے اخراجات منجمد کرنے کے حکم نامے کے خلاف مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکن پاکستانی وفاقی ڈسٹرکٹ کورٹ جج لورین علی خان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ممکنہ طورپر آئین سے متصادم اور کانگریس کی تخصیص میں مداخلت ہے۔لورین علی خان نے مزید کہا کہ فنڈنگ منجمد ہونے سے اس لائف لائن کو خطرہ ہے جو ان گنت تنظیموں کو آپریشنل کرتی ہے۔د ریں اثناء ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے اور امریکی محکمہ خزانہ کوفنڈ بنانے کا حکم دے دیا۔