قلات اورگردونواح میں 3.0شدت کا زلزلہ

 کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں 3اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کیمطابق زلزلے کی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔