قلات و گردونواح میں زلزلہ

 کوئٹہ (آ ئی این پی )بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 43کلومیٹر جنوب میں واقع تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 40کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے قلات اور قریبی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔