تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تلونڈی اورگردونواح میں 18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ۔بجلی کا بدترین بحران شدت اختیار کر چکا ہے، روزانہ طویل بریک ڈا ئون معمول بن چکا ہے۔ شدید سردی تلونڈی اوردیپالپورفیڈر سے 24 گھنٹوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے گھریلو زندگی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر کے رکھ دی ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ورنہ سخت احتجاج پرمجبورہونگے۔