تائیوان میں 5.0شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

   تائی پے (آئی این پی )تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70کلو میٹرکی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کائونٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔