سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2ریکارڈ

سوات(آئی این پی)خیبرپختو نخواکے ضلع سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 172کلومیٹر ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔فوری طورپر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔