سوات اورگردونواح میں زلزلہ،شدت4.6 ریکارڈ، خوف وہراس

سوات (آئی این پی )سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  ۔ زلزلہ پیمامرکزکے مطابق سوات اور گردونواح  4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 152کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔