جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے‘مکمل طور پر تباہ پکے گھروں کیلئے 10 لاکھ امداد ہوگی
وزیراعلی مریم نواز نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا‘ پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کردی‘رینٹ اے کارسروس پر ٹیکس میں بھی کمی
دوسرے صوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار‘ لاہور میں مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی منصوبے کی منظوری
لاہور(آئی این پی )پنجاب کابینہ نے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی جبکہ بیوٹی پارلرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی۔پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا جبکہ پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کردی۔اجلاس میں رینٹ اے کار سروس پرٹیکس کم کرکے 15 فیصد کرنے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایم بی بی ایس فیس10ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا۔ دیگرصوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کیلیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار دیدیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، لاہور میں مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھرمیں8084کالج ٹیچنگ انٹرنزکی بھرتی کی منظوری،اسکول ٹیچنگ انٹرن بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے کھیلتا پنجاب کے ایتھلیٹ کیکھلاڑیوں کیلئے ای بائیکس کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔وزیراعلی پنجاب نے غیرسرکاری اداروں کے زیرانتظام فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اوربحالی کی اجازت دیدی جبکہ مریم نواز نے وزیراعلی آفس میں اسپورٹ اسٹاف کی بھرتی کا ایجنڈا مستردکردیا۔کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم 17 اکتوبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ حتمی امدادی پیکج کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔مکمل طور پر تباہ شدہ پکے گھروں کے لیے 10 لاکھ، جزوی نقصان والے گھروں کے لیے 3 لاکھ، کچے گھروں کے لیے 5 لاکھ، جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ بڑے مویشی کے نقصان پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانوروں پر 50 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔کابینہ نے 25 فیصد فصلوں کے نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا، جبکہ 2855 مواضعات میں آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس معاف کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران خدمات انجام دینے والی ٹیموں، وزراء، افسران اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا بھی اعلان کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی رجحانات کی مذمت کی گئی