ساہیوال (خصوصی رپورٹ)تھانہ کمیر پولیس نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی ،خاتون منشیات فروش سے 25کلو چرس اور افیون بر آمد کرلی گئی۔ ساہیوال عارفوالا روڈ پر آبادی گھنہ کمیر کے قریب صبح کے وقت خاتون منشیات فروش راحیلہ بی بی بس سٹاپ پر بیٹھی تھی کہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ما رکر خاتون منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے تھیلے میں 20کلو 800گرام چرس اور 4کلو 500گرام افیون ،نقدی 6ہزار روپے ،موبائل فون سمیت دیگر سامان بر آمد کرلیا۔