لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد نگر سے ملزم شہباز کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی 1100 گرام چرس اور 1100 گرام افیون برآمد ہوئی۔ایک اور کارروائی میں قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بوہر والے چوک میں دورانِ تلاشی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی ویڈ برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔