ہماری تجویزکردہ سزائوں کوقانون کاحصہ بنالیاگیاتو اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام ممکن ہوگی
کئی شہروں میں غیر معیاری سلنڈراور بازرز بنتے ہیں،جرمانوں سے متعلق قانون سازی حتمی مراحل میں ہے،
اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا ہے کہ غیرمعیاری گیس سلینڈرز اور غیرقانونی گیس فلنگ کا دھندہ ختم نہ ہونے کی وجہکم سزائیں ہیں ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان اوگرا نے کہاہماری تجویزکردہ سزائوں کوقانون کاحصہ بنالیاگیاتو اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام ممکن ہوگی،دھماکے کا سبب بننے والیغیرمعیاری سلینڈر اورغیرقانونی گیس فلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اوگرا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ترجمان اوگرا نے مزیدکہاغیرمعیاری سلینڈر،بازرزبنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے پڑتے ہیں،معمولی جرمانے ادا کرکے فیکٹریاں دوبارہ کھول لی جاتی ہیں،سڑکوں چوراہوں پر ری فیلنگ بھی غیر قانونی اور موت کا کھیل ہے،بھاری جرمانوں سے متعلق قانون سازی حتمی مراحل میں ہے،