ابوظہبی (آئی این پی ) ابوظہبی کی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اجنبی دوست نہ بنائیں، آن لائن بلیک میل ہوکر کسی کو بھتہ ادا نہ کیا جائے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے اپنی آگاہی سیریز ابواب کی ایک نئی قسط جاری کی ہے، جس میں سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ رابطے کے خطرات اور آن لائن بلیک میلنگ کے خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھتا خوروں کے مطالبات پر عمل نہ کریں اور نہ ہی دھمکیوں کے تحت رقم بھیجیں۔