ساتھیوں کی فائرنگ ، ایک اور ملزم ہلاک

سی سی ڈی صدر کی ٹیم زیرِ حراست ملزم سیف اللہ کوریکوری کے لیے لے کر گئی ساتھیوں نے حملہ کردیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا شہر میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ سامنے آ گیا ذرائع پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم سیف اللہ ہلاک ہو گیا۔ سی سی ڈی صدر کی ٹیم ملزم کو ٹاؤن شپ کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے کر گئی تھی کہ اس دوران ملزم کے مبینہ ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم سیف اللہ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے