یوم القدس احتجاج، مقبوضہ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کی طرف راستے سیل

خطیب اور علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمرفاروق کو اپنے گھر میں دوبارہ نظربند کر دیا گیا
 سرینگر(آئی این پی)یوم القدس کے موقع  پرمقبوضہ  کشمیر کی تاریخی جامع مسجد اور اس کی طرف جانے والے راستوں کو بھارتی فورسز کی جانب سے  سیل کردیا گیا   دبکہجامع کے خطیب اور علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمرفاروق کو اپنے گھر میں دوبارہ نظربند کیا گیا ہے۔واضح رہے یکم مارچ کو ایران پر ہونے والے حملے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرے ہوئے تو ایک ہفتے تک وہاں سکیورٹی پابندیاں نافذ رہیں اور انٹرنیٹ بھی معطل رہا۔تاہم گزشتہ چند روز کے بعد جمعہ کے روز سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ یہاں کے مفتی اعظم ناصرالدین نے جمعرات کو ہی جمعتہ الوداع کا اعلان کیا تھا۔جمعہ کو ہی عالم اسلام میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی زیادتیوں کے خلاف برہمی کے اظہار کے لیے یوم القدس بھی منایا جارہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سرینگر اور  دوسرے اضلاع کی بڑی مساجد اور اہم خانقاہوں کے گرد فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔میرواعظ عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ رمضان کے آخری جمعہ کو جب ہزاروں لوگ شہری علاقوں، قصبوں اور دیہات سے تاریخی جامع مسجد کا رخ کرتے ہیں، اس مسجد کے سبھی دروازوں کو مقفل کردیا گیا