لاہور سمیت صوبہ بھر کی 32 ہزار 500 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 83 ہزار سے زائد پولیس افسر، اہلکار تعینات رہے
یوم القدس کی مناسبت سے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلیاں نکا لی گئیں‘ مختلف شاہراہیں بند رہیں ،فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
لاہور، کراچی، اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں جمعۃ الوداع کی عبادات اور یوم القدس کی ریلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔یوم القدس کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو بند کردیا گیا اور متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیے گئے ۔ہر سال مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے منعقد کیے جاتے ہیں۔یوم القدس کی مناسبت سے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلیاں نکا لی گئیں۔یوم القدس کی حساسیت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی دی گئی ۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے کئی اہم راستے بھی بند کر دئیے۔نماز جامعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے 3500 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت اور خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے