یوم علیؓ اور یوم القدس پر ریلیوں کے سکیورٹی پلان کاجائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ کی زیرِ صدارت اقبال ٹا ئون اور صدر ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ غیر ملکی شہریوں اور اہم تنصیبات کی فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔اجلاس میں یوم علی اور یوم القدس کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلیوں کے سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔