نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی

  نئی دہلی (آئی این  پی )بھارت میں نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔ انتہا پسند تنظیم 'ہندوسینا' نے  دعوی کیا کہ نئی دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی،وہاں موجود مورتیوں کی باقیات کو جامع مسجد کی سیڑھیوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا تاکہ ہندووں کی توہین کی جائے۔