بھارتی اور ایرانی وزرائے خارجہ میں گفتگو ، ایران پر جارحیت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا
نئی دہلی (آئی این پی )مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے معاملے پر بھارت کا منافقانہ رویہ عیاں ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے مابین گفتگو میں امریکہ کی ایران پر جارحیت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایرانی موقف کے مطابق خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور درپیش خطرات کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار نمایاں ہے