ریاض(آئی این پی ) پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا۔ میڈیارپورٹ کیمطابق پی این ایس سی کا جہاز سعودیہ کی ینبع پورٹ پہنچ گیا جہاں جہاز پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ آج کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک اورجہاز شالامار وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شالامار جہاز فجیرا سے تیل لادنے کے بعد کراچی روانہ ہوگیا ہتے جب کہ ہرمز کی بندش کے سبب پی این ایس سی کے دو جہاز کراچی اورچارٹر پی الیکی پھنس گئے۔دریں اثناء مشرق وسطی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے