5 اکتوبر احتجاج کیس، علیمہ اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، جس میں دونوں بہنیں خود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ علیمہ خانم اور عظمی خانم اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق علیمہ خانم اور عظمی خانم پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے