5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر پولیس پر مبینہ تشدد اور جلا گھیرا کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سماعت اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمی خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔