بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان،عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت

لاہور(آئی این پی ) اثنا انسداد دہشت گردی عدالت  میں 9 مئی جلا ئوگھیرائو کے مقدمات  میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر عظمی خان اور علمیہ خان ،اسدعمر ،فواد چوہدری اور اعظم سواتی عدالت میں پیش  ہوئے، جہاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 9 جولائی تک توسیع کردی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن اور وکلا سے دلائل طلب کرلیے ۔خیبر پختونخوا: پارلیمانی و سیاسی کمیٹی کو ناراض پی ٹی آئی اراکین سے رابطے سے روک دیا گیا