5 اکتوبر جلائو گھیرائو مقدمات:علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

 لاہور(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی 5اکتوبر جلائو گھیرائو کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر جلا ئوگھیرائو کے 2مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی، عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی۔اے ٹی سی علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 13جون تک توسیع کی۔