چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف میں اجلاس

  الاؤنس ،کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف میں پنجاب اوقاف بورڈکا۔اجلاس منعقد ہوا جس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اجلاس میں۔گزشتہ بورڈ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ کی تخلیق کی منظوری دی۔ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بذریعہ مسثعار بھرتیوں کی منظوری دی۔ اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کیلئے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ جامعہ ہجویریہ کے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لمز،پنجاب،یو ایم ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی منظوری دی۔ان معاہدوں کی رو سے ان یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے مدارس کے طلباء کو وظائف دیئے جائیں گے بورڈ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مذہبی تقریبات کے سالانہ کیلنڈر اور ماہ رمضان میں مختلف مذہبی ایونٹس کے انعقاد کی بھی  منظوری دی