لاہور( آن لائن )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا چین کے شہر شین زین میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ ، بیٹریوں کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا،صوبائی وزیر کو کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر جوہن نے بیٹریوں کی تیاری کے عمل بارے بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی کمپنی پنجاب میں پلانٹ لگانے کے تیار ہے اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور چین کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کیے ۔