راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل دیا۔پولیس کے مطابق مقتول حسن علی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ انصر محمود نے اپنے چھوٹے بھائی کو گھریلو جھگڑے پر فائر کر کے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے مقتول کے والد کا ابتدائی بیان بھی لے لیا ہے۔