ڈولفن سکواڈ نے کار سوار شہری کی جان بچا لی

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار سوار شہری کی جان بچا لی ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈالے پر سوار مسلح ملزمان نے کار سوار شہری عمران پر فائرنگ کی فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نمبر 17 نے ملزمان کا تعاقب شروع کیاڈولفن اہلکاروں کے بروقت رسپانس سے شہری محفوظ رہاگاڑی کو نقصان نہیں پہنچاملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئیملزمان کی گاڑی سے 3 رائفلیں گولیوں سے بھرے میگزین برآمد ہوئیں ملزمان نے گاڑی پر پولیس فلیشر بتی بھی لگا رکھی تھی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی،ملزمان کی گاڑی اور برآمد شدہ اسلحہ مزید کارروائی کیلئے مغلپورہ پولیس کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن سکواڈ شاہ میر خالد نے بروقت کارروائی کرنے پر ڈولفن اہلکاروں کو شاباش دی۔