مانانوالہ(آن لائن)مانانوالہ جی ٹی روڈ اپر گوگیرہ کچی کوٹھی نہر میں کار گرنے والا افسوسناک واقعہ پانچ روز گرر چکے ہیں تاحال کار سوار خاتون کی لاش ملنے کے بعد دوسرے کار سوار فیصل نامی نوجوان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے نوجوان اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے جوان بھی اب ریسکیو سرچنگ آپریشن میں ڈوبنے والی نوجوان سمیت کار کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ریسکیو 1122 اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کا جذبہ خدمت خلق قابل دیدنی ھے جس پر سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ھے نہ ہی کسی نے جائے وقوعہ پر آنے کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی تاحال اپر گوگیرہ کچی کوٹھی نہر کی بندی کروائی گئی ھے جبکہ نہر میں پانی سات ہزار کیوسک بتایا جارہا ھے جو مزید اضافہ ہورہا ہے۔ متاثرہ گھرانے نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر نہر کی بندی کا مطالبہ کیا ہے۔